بلو چستان ہائی کورٹ نے سابق سیکر ٹری کھیل عمران گچکی کی ضمانت منظور کر لی

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 00:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2022ء) بلو چستان ہائی کورٹ نے سابق سیکر ٹری کھیل عمران گچکی کی ضمانت منظور کر لی جس کے بعد عمران گچکی کو کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیف جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس سرداراحمدحلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق سیکر ٹری کھیل عمران گچکی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی ،عدالت نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد10 لاکھ روپے کے عوض ضمانت کی منظوردی ہے ، عمران گچکی کی جانب سے بیرسٹرعامرلہڑی اورریاض ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہو ئے نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹرظفر ملازئی نے ضمانت کے خلاف دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کرپشن کے کیس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت نہیں کرسکتی پہلے ہائی کورٹ کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔

عدالت نے کہا کہ 16اگست کے بعدنیب آرڈیننس کی تبدیلی پرعدالت ضمانت کی درخواست کی سماعت کرسکتی ہے ۔ واضح رہے کہ آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت کی جانب سے عمران گچکی کو5سال اور8 کروڑ روپے جرمانے کی سزا دی گئی تھی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں