لائسنس کی عدم دستیابی ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر معروف بیکریوں سمیت خوراک کے 17مراکز پر جرمانے عائد

جمعہ 9 جون 2023 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی لائسنس کی عدم دستیابی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کھانے پینے کے چھوٹے بڑے مراکز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں معائنے کے دوران معروف بیکریوں سمیت خوراک کے 17 مراکز پر جرمانے عائد کردئیے گئے۔ ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق خیزی چوک اور سمنگلی روڈ میں 9 مراکز کو جرمانہ کیا گیا، بیکری کے خلاف لائسنس نہ ہونے کے علاوہ زائد المعیاد مصنوعات کی موجودگی اور بیکری اشیاءپر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخیں نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا۔

دوران انسپیکشن 1 مصالحہ شاپ اور 1 جنرل اسٹور سے ایکسپائرڈ مشروبات، مصالحے، نان فوڈ گریڈ کلرز اور ممنوعہ چائنیز نمک و گٹکاپان پراگ برآمد ہوا جنہیں ضبط کرکے موقع پر تلف کردیا گیا۔

(جاری ہے)

لائسنس کی عدم دستیابی پر دیگر جرمانہ کیے گئے ، مراکز میں 1 پکوان ہاؤس، 1 ہوٹل، 2 جنرل اسٹورز اور 1 سپر اسٹور شامل تھے۔ اسی طرح بی ایف اے انسپیکشن ٹیم نے بروری اور اسپنی روڈ میں 3 مشہور بیکرز جبکہ 1 مصالحہ شاپ کے خلاف ایکشن لیا، بیکریوں کے خلاف مختلف وجوہات لائسنس نہ ہونے، ایس او پیز کی خلاف ورزی اور حتمی و قابل فروخت بیکری آئٹمز پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے پر کارروائی کی گئی، مصالحہ شاپ سے پابندی عائد و مضر صحت چائنیز نمک کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔

علاوہ ازیں کرانی روڈ و ملحقہ علاقوں میں بھی 4 خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد جبکہ 10 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے، جرمانہ کیے گئے مراکز میں 2 جنرل اسٹورز، 1 بیکنگ یونٹ اور 1 شاپنگ مارٹ شامل تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں