شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کی مختلف خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے امیدواروں سے ٹیسٹ اور انٹرویوز لیے گئے

جمعہ 19 اپریل 2024 19:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کی مختلف خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے امیدواروں سے ٹیسٹ اور انٹرویوز لیے گئے۔شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہسپتال کی مختلف خالی آسامیاں جن میں پیڈیاٹریشن، ای این ٹی سپیشلسٹ، ڈرماٹولوجسٹ، ریڈیالوجسٹ، نیفرولوجسٹ، سینئر میڈیکل آفیسر، ریزیڈنٹ میڈیکل آفیسر، میڈیکل آفیسر، لیڈی میڈیکل آفیسر، آپٹومیٹرسٹ اور فزیوتھراپسٹ کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے امیدواروں سے ٹیسٹ اور انٹرویوز لیے گئے۔

ہسپتال کی سپیشل سلیکشن کمیٹی جن میں ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ مجیب قمبرانی، وائس چانسلر بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (فوکل پرسن شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال) پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی، ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمد شہی شامل تھے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے پی جی ایم آئی آفس کوئٹہ میں ہسپتال کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے امیدواروں سے ٹیسٹ اور انٹرویوز لیے۔

ٹیسٹ و انٹرویوز کے نتائج کے ذریعے، خالصتاً میرٹ کی بنیاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اہل و تجربہ کار امیدواروں کو جلد اپوائنٹمنٹ آرڈر دیئے جاینگے، جس سے مستونگ میں صحت کے شعبے کو مزید ترقی ملیگی اور ہسپتال تجربہ کار ڈاکٹرز اور اسٹاف کی مدد سے مزید بہتر انداز میں عوام کی خدمت جاری رکھ سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں