مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہیں لیبر قوانین کے برعکس ہے، غلام نبی مری

لیبر قوانین اور سپریم کورٹ کے حکم نامہ میں ڈیلی ویجز مزدوروں کے لئے جو ماہانہ تنخواہ مقرر کیا ہے

منگل 23 اپریل 2024 19:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری نے مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کے قریباً 160ملازمین کی قلیل تنخواہوں پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبر قوانین اور سپریم کورٹ کے حکم نامہ میں ڈیلی ویجز مزدوروں کے لئے جو ماہانہ تنخواہ مقرر کیا ہے مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہ اس سے بھی کم ہے جو کہ ناانصافی کے مترادف ہے جبکہ دیگر صوبوں میں مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین کو مستقل کرنے کے ساتھ ان کی تنخواہیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں اکثر ملازمین گزشتہ بیس 24سالوں سے ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں جن میں زیادہ تر اوور ایج ہو چکے ہیں اور وہ دوسرے محکموں میں بھی نہیں جا سکتے۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی ملازمین کو کم از کم 25 ہزار ماہانہ تنخواہ دی جائے اور دوسرے صوبوں کی طرح ان کو بھی مستقل کیا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں