شہداء ہمارے ماتھے کاجھومر ہے شہداء کی قربانیاں انشاء اللہ رائیگاں نہیںجائیں گی ،رمیض بھٹی

ملک میں جلد دہشت گردوں کامکمل صفایاکردیاجائے گا، مسنگ پرسنز کامسئلہ 80فیصدتک حل ہوچکاہے، رہنمابلوچستان شہدافوام

منگل 23 اپریل 2024 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) بلوچستان شہدافورم کے رہنمائوں رمیض بھٹی ،فوزیہ شہزاد نے کہاہے کہ شہداء ہمارے ماتھے کاجھومر ہے شہداء کی قربانیاں انشاء اللہ رائیگاں نہیںجائیں گی اور ملک میں جلد دہشت گردوں کامکمل صفایاکردیاجائے گا، مسنگ پرسنز کامسئلہ 80فیصدتک حل ہوچکاہے ،بے گناہ مزدوروںاور دیگر بے گناہ افراد کی شہادتوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

یہ بات انہوں نے منگل کو اسدمینگل ،عبدالاحد ،بی بی زاہدہ اوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان ایک انتہائی اہم صوبہ ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا اسکی اہمیت سے واقف ہے جہاں مختلف مذہب اور زبانیں بولنے والے لوگ رہائش پذیرہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مختلف ادوار میں مختلف طریقوں کے ذریعے پاکستان اور بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے جن میں سب سے نمایاں رنگ ،نسل اور زبان کی تقسیم کے طریقے کو استعمال کیا گیاجو بلوچستان میں بے حدآسانی سے استعمال ہوا اور لوگوں کے دلوں میں نفرت کے بیج بوئے گئے اور ذاتی مفادات کیلئے ایک دوسرے کاقتل وغارتگری کی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے ادارے ،نام نہادتنظیمیں اپنے کسی پیارے کی موت پر شور مچاتی ہیں روڈبلاک کرتی ہیں دھرنے دیتی ہیں لیکن جب کوئی عام شخص بے دردی سے کالعدم تنظیموں کی جانب سے شہیدکیاجاتا ہے تو یہ نام نہادتنظیمیں خاموش رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے سہدا کے لواحقین یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ ریاست پاکستان اور حکومت بلوچستان نے مشکل کے وقت میں ہمیں سہارا دیا اپنے شہدا کے بچوں کی مشکلات کو سمجھاہماری ضروریات پوری کیں ۔انہوں نے کہاکہ شہداہمارے ماتھے کا جھومر ہیں انکی قربانیاںانشاء اللہ رائیگاں نہیں جائیں گی اور سیکورٹی فورسز جلدملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیں گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں