وزیر اعلیٰ بلوچستان معائنہ کمیٹی کے ممبر امید علی کھوکھر کا نوتال تا گنداواہ روڈ کا معائنہ

منگل 23 اپریل 2024 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان معائنہ کمیٹی کے ممبر امید علی کھوکھر نے نوتال تا گنداواہ روڈ کا معائنہ کیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت امداد علی کھوسہ محمد زکریا سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ، سی ایم آئی ٹی کے ممبر امید علی کھوکھر نے سیلاب سے قبل منصوبے پر کیے گئے کام کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایگزیکٹو انجینیر جھل مگسی حامد جان بنگلزئی نے انہیں منصوبے بارے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2019 کے اس منصوبے کا 80 فیصد کام مکمل کیا جا چکا تھا باقی ماندہ کام زیر تعمیر تھا مگر سال 2022 کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے اس منصوبے کو کافی نقصان پہنچا ، اس موقع پر سی ایم ائی ٹی کے ممبر امید علی کھوکھر نے کہا کہ سابق حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبے کو منظور کر کے خطیرقم فراہم کی گئی اب اس منصوبے کی خرابیوں اور نامکمل ہونے کی وجوہات کی جانچ پڑتال کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، یہ منصوبہ عوام کے لیے بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کا موجب بن سکتا تھا مگر سیلاب کی وجہ سے اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور نامکمل چھوڑ دیا گیا ، اس منصوبے پر سیلاب سے قبل کیے گئے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور ایک جامع رپورٹ مرتب کر کے وزیراعلی کو پیش کی جائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں