واسا ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ،

حکام کی یقین دھانی پرمظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے

بدھ 24 اپریل 2024 20:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) واسا ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور عبدالستار ایدھی چوک پر دھرنا دیکر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کو معطل رکھا حکام کی یقین دھانی کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔ بدھ کو واسا ملازمین نے تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی عبدالستار ایدھی چوک پر دھرنے کی شکل اختیار کر گئی کوئٹہ شہر کو پانی کی فراہمی کے ذمہ دار ادارے واسا ملازمین نے 2ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف وزیراعلیٰ ہائوس کے قریب عبدالستار ایدھی چوک پر دھرنا دیاملازمین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے احتجاج کے باعث عبدالستار ایدھی چوک کو جانے والی مختلف سڑکوں پر ٹریفک معطل ہوگئی دھرنا دینے والے ملازمین کا موقف تھا کہ ان کو گزشتہ دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی جس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ماہ رمضان اور عید بغیر تنخواہ کی گزاری اگر مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تو سرکاری ٹیوب ویلز بند کرکے دفاتر کو تالے لگادیں گے ۔

(جاری ہے)

ملازمین کا عبدالستارایدھی چوک پر احتجاجی دھرنے کے باعث کئی گھنٹوں تک شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک معطل رہی بعد ازاں مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے اور روڈ کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لئے کھول دیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں