خضدار کباڑی مارکیٹ کے کئی دکان جل کرخاکستر ہوگئے متاثرین دکانداروں کو جلد معاوضہ ادا کیا جائے ، ٹکری حمید بنگلزئی

بدھ 24 اپریل 2024 20:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) چیئرمین تاجران دکانداران بلوچستان ٹکری حمید بنگلزئی خضدار تاجران دکانداران کے صدر منیراحمد قمبرانی چیئرمین نصراللہ برارانزئی وائس چیرمین عبدالعزیز میراجی سینئر نائب صدر عبدالقدوس بارانزئی جنرل سیکریٹری میر فدااحمد قلندرانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے ارباب کمپلیکس کباڑی مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور کئی دکانیں جل کرخاکستر ہوگئے دکاندار بے روزگار ہوگئے اس مہنگائی کے دور میں تاجر نان شبنہ کے محتاج ہوکررہ گئے انہوں نے اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر دکان بناکر اپنا کاروبار کررہے تھے مگر 22 اپریل کباڑی مارکیٹ میں آگ لگ گئی اور دیکہتے ہی دیکہتے مارکیٹ کے دکان جل کر تباہ ہوگئے اور کروڑوں کا نقصان ہوا صوبائی حکومت سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ متاثرین کباڑی مارکیٹ کے تاجروں کو جلد از جلد معاوضہ ادا کریں تاکہ وہ دوبارہ اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں ہم تاجر برادری کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑینگے اور انکے معاوضے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں