Wبلوچستان میں ایک اور مغربی سسٹم داخل ہوگیا

u27 اپریل کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے

بدھ 24 اپریل 2024 20:20

ٴکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) بلوچستان میں ایک اور مغربی سسٹم داخل ہوگیا جس کے سبب گزشتہ شام سے 27 اپریل کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، کوہلو، سبی اور بارکھان سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں بارش متوقع ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پی ڈی ایم اے کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، چمن کے محمودآباد، اڈا کہول، طورپل اور زمان آباد سمیت متعدد علاقوں میں متاثرین کو مدد نہ ملنے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اور کئی علاقوں کی سڑکیں شدید متاثر ہیں۔کوئٹہ چمن سیکشن پر ٹرین سروس بدستور معطل ہے جس کی بحالی کا کام جاری ہے، اس کے علاوہ بجلی کے کھمبے گر جانے سے کئی فیڈرز پر بجلی بھی معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں