ّماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائوں گا، مشیر ماحولیات

۷اچھی اور مثبت ٹیم کے ذریعے لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا ، نسیم الرحمن ملا خیل

بدھ 24 اپریل 2024 20:20

ظ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) صوبائی مشیر ماحولیات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نسیم الرحمن ملا خیل نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائوں گا میں پارٹی سربراہ میاں محمد نواز شریف اور مرکزی صدر وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ جیسے پارٹی کے ادنیٰ کارکن کو یہ ذمہ داری سونپی ہے میری کوشش ہوگی کہ میں اپنی ٹیم اور پارٹی کی قیادت کو اعتماد میں لیکر مسائل کے حل کو یقینی بنائوں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کو یقینی بناکر بہتری کے لئے اقدامات اٹھاسکوں میں اچھی اور مثبت ٹیم کے ذریعے لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا تاکہ جو میرے ناتواں کندھوں پر ذمہ داری ڈالی گئی ہے اس کو بھر پور انداز میں نبھاسکوں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں