کوئٹہ تفتان کوچز کی ہڑتال ساتویں روز میں داخل ہوگئی

نوکنڈی ،تفتان سمیت مختلف علاقوں کے لوگوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا

جمعرات 25 اپریل 2024 20:10

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) کوئٹہ تفتان کوچز کی ہڑتال ساتویں روز میں داخل ہوگئی جس سے نوکنڈی ،تفتان سمیت مختلف علاقوں کے لوگوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق کوئٹہ تفتان کوچ مالکان نے صوبائی حکومت کی جانب سے سخت ایس او پیز اور جا بجا مسافروں کی چیکنگ کے نام پر ٹرانسپورٹرز کو تنگ کرنے کیخلاف گزشتہ ایک ہفتے سے کوئٹہ اور تفتان میں کھڑی کردی ہے اور مسلسل اپنی احتجاج ریکارڈ کرتے آرہے ہیں لیکن تاحال صوبائی حکومت کی جانب سے انکی مطالبات منظور نہیں کیے گئے ، شہریوں کو سفری سہولیات نہ ہونے کی وجہ لوگوں کو نوکنڈی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے نوکنڈی سفر کرنا جوئے شیر لانے کے متراد ف ہیں جبکہ دوسری طرف ٹو ڈی کار گاڑیوں کی چاندنی ہوگئی ہے بھاری بھر کرایہ دینے سے شہری رل گئے ہیں لیکن انتظامیہ کرایوں میں توازن اور استحکام لانے کیلئے ٹو ڈی کار گاڑیوں پر کوئی کاروائی کرنے سے قاصر ہے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائیں اور کوئٹہ تفتان شاہراہ کے مکینوں کوٴْ سفری سہولیات فراہم کئے جائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں