ض* بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح کی پیشہ وارانہ تربیت دیں گے،وزیر اعلٰی

جمعرات 25 اپریل 2024 20:25

= کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان میں نیشنل ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا اجلاس میں آئی جی موٹر وئے پولیس سلمان چوہدری کی جانب سے وزیر اعلٰی بلوچستان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بیرون ملک کم تعلیم یافتہ تاہم ڈرائیونگ اور وہاں کی زبانوں سے آشنا افراد کے لئے روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں دستیاب اعداد و شمار کے مطابق یورپ میں تین لاکھ اور مڈل ایسٹ میں ایک لاکھ ڈرائیونگ پیشہ افراد درکار ہیں انہی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے افراد کو مڈل ایسٹ اور یورپ میں روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کے لئے کامیاب حکمت عملی مرتب کرنا ضروری ہے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیف سیکرٹری کو مناسب تجویز کردہ مقام پر ڈرائیونگ اسکولز کے قیام کا جائزہ لینے کی ہدایت کی وزیر اعلٰی نے کہا کہ بی ٹویٹا، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یا اشتراکی کاوشوں کے تحت ڈرائیونگ اسکولز کے قیام کا جائزہ لیکر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے وزیر اعلٰی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح کی پیشہ وارانہ تربیت دیں گے اور ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ عربی، فرنچ اور انگریزی زبان کی بول چال کی بنیادی مہارت فراہم کی جائے گی جس سے صوبے کے نوجوانوں کو یورپ اور مڈل ایسٹ میں روزگار کی فراہمی کے مواقع میسر آسکیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں