حکومت کے اثاثوں کو کسی بھی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے ،وزیراعلیٰ بلوچستان
وکلاء سمیت تمام شہری کوئٹہ کی بہتری میں حکومت کا ساتھ دیں، میٹر و پولیٹن سمیت دیگر اداروں میں لوگ ذاتی مفادات کے لئے کرپشن کو پروان چڑھاتے ہیں ،میر سرفراز بگٹی
جمعہ 26 اپریل 2024 19:55
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 7منزلہ پارکنگ پلازہ کوئی لفٹ موجود نہیں ہے پلازہ کا کام بھی مکمل نہیں ہے جس کے بعد ایکسیئن کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ کو فعال کر کے ایک ماہ میں 10لاکھ روپے حاصل کئے ہیں پلازہ کی چھت پر نجی شعبے کے اشتراک سے ہوٹل بنائیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ بلدیہ پلازہ کی بہتری، گوشت مارکیٹ میں پارکنگ پلازہ بنائیں گے جس کے بعد شہر کے وسطی بازار کو واکنگ اسٹریٹ بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے اشتراک سے ٹریفک پولیس کو لفٹر فراہم کئے جائیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں وسائل کی کمی ہے اور جو وسائل دستیاب ہیں ان کا درست استعمال نہیں ہوتا جس سے عوام کو فائدہ نہیں پہنچتا کوئٹہ کی سیوریج، پارکنگ، ڈرینج کا نظام بہتر کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن 6ہزار روپے سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ سے حاصل کرتا تھا اب 10لاکھ ہوگیا ہے ادارے ریونیو ، عوام اور حکومت کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کے لئے کرپشن کرتے ہیں ٹھیکدار کو ایڈوانس پیمنٹ کردی گئی جس کے بعد وہ بھاگ گیا ہے اب ہم پلازہ کو بہتر کرنے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں نے شہر کو صاف کرنا ہے ڈبل روڈ کی صفائی کے دوران نالیوں میں سے ٹائر نکلے ہیں عوام کو بھی ذمہ داری کامظاہرہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہرضلع کی سڑکوں کی مرمت کے لئے 50لاکھ روپے رکھے جاتے ہیں جو یار لوگ کھا جاتے ہیں ہمیں اپنے موجودہ وسائل کے تحت نیا طریقہ کار لانا ہوگا ساتھ ہی ہم مائنز اینڈ منرل، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ذریعے ریونیو حاصل کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وکلاء سے اپیل ہے کہ وہ بھی ہمارا ساتھ دیں بلدیہ پلازہ میں 55روپے کرایہ ہے وکلاء بھی اپنے کرایوں پر نظر ثانی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ کیفے کا کرایہ 6ہزار روپے ہے ہم اسے خالی کروا کر جدید طرز کا کیفے بنائیں گے جہاں مختلف طبقات کے لوگ بیٹھیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسکمب روڈ کے ڈیزائن میں خامیوں اور بہتری کے لئے کمشنر کوئٹہ کو ہدایات جاری کردی ہیں وہ اسکا جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافی پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں متعلقہ ایس پی کو ہدایات جاری کرکے ملزمان کو جلدگرفتار کیا جائے گا ۔کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کاپبلک پارک کا دورہ
ڈی سی چمن کی سربراہی میں این ایچ اے افسران کا کراچی تا چمن ڈبل روڈ پر کام شروع کرنے حوالے اجلاس
ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان محمد کاشف اقبال کا پشین نادرا ریجنل آفس کا اچانک دورہ
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ..
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مئی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آمد متوقع ہے ،سینیٹر محمد عبدالقادر ..
کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چلنے والی پہلی لانڈری شاپ کاافتتاح
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان عبدالروف سےنیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ کی چیئرپرسن کی سربراہی میں ..
وفاق سے فنڈز کا بروقت اجراء ہونے سے مفاد عامہ کے منصوبوں کی وقت پر تکمیل ممکن ہے،وزیر اعلٰی بلوچستان
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے پیپلزپارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 9مئی کومتوقع
تمام افسران عوام کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ مبذول کریں، ڈپٹی کمشنر کچھی کی ہدایت
ڑ*بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، بلوچوں پر فوج کشی بند کی جائے، نواب رئیسانی
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات