تفتان ٹو کوئٹہ و مکران ٹو تفتان روٹ ٹرانسپورٹرز کا احتجاج جاری ہے ، سعید لہڑی

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) کوئٹہ ٹو تفتان کوچز یونین کے صدر سعید لہڑی نے کہا ہے کہ تفتان ٹو کوئٹہ و مکران ٹو تفتان روٹ ٹرانسپورٹرز کا احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گزشتہ 8 روز سے تفتان ٹو کوئٹہ و مکران ٹو کوئٹہ روٹس پر کوچز مالکان کا ہڑتال جاری گزشتہ 8 روز سے احتجاجاً تفتان ٹو کوئٹہ و مکران ٹو کوئٹہ روٹس پر مسافر کوچز بندحکومت کی جانب سے تفتان ٹو کوئٹہ و مکران ٹو کوئٹہ روٹس پر سخت ایس او پیز کیخلاف احتجاج کیا جارہاہے ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس او پیز ماننے سے انکار کردیا مطالبات منظور نہیں ہوئے تو قومی شاہرائیں بند کردینگے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے کوئی مذاکرات نہیں کیا جارہے ہیں حکومتی ایس او پیز کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں