ظ*نان بائیوں کے خلاف بلا جواز چھاپوں ، گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، نعیم خلجی

منگل 30 اپریل 2024 22:40

ڑ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) بلوچستان تندور ایسوسی ایشن کے صدر محمد نعیم خلجی نے انتظامیہ کی جانب سے نان بائیوں کے خلاف بلا جواز چھاپوں ، گرفتاریوں اور بھاری جرمانوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز تندوروں کو سیل کرنے اور نان بائیوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے بصورت دیگر اس کے خلاف ہم احتجاج کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی بلا جواز چھاپوں کے خلاف آج ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے بھی ملاقات کریںگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جیل سے رہا ہونے والے نان بائیوں کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے رات کی تاریکی میں تندوروں پر چھاپہ مار کر پیڑے کے وزن کو جواز بناکر 6 تندوروں کو سیل کرکے 6 سے 7 بندوں کو جیل بھیج دیا ہے اور 7 روز بعد انہیں 30 سے 50 ہزار روپے فی کس جرمانہ کرکے چھوڑ دیا گیا تا حال سیل کئے گئے تندور بند ہیں انتظامیہ اپنی روش تبدیل کریں نان بائیوں کو وزن کو جواز بناکر پابند سلاسل رکھ کر انہیں 50 ہزار روپے تک جرمانہ کرنا دانشمندی نہیں اور انہیں دکانیں بھی سیل کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کا روزگار بند ہیں اور اس طرح کی کارروائیاں نان بائیوں کا معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے ہماری کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد سے درخواست ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور اس میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کریں اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اگر یہ روش جاری رہی تو ہم مجبوراً احتجاج کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ہڑتال کرنے اور احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور ہوں گے اور عدالت سے بھی رجوع کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائدف ہوگی۔

(جاری ہے)

اور سیل کی گئی دکانیں فوری طور پر کھولی جائیں تاکہ ہمارے لوگوں کا روزگار بحال ہوسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں