کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز کا ضلع دکی کا دورہ

منگل 30 اپریل 2024 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز ایک روزہ دورے پر ضلع دکی پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر دکی کیپٹن (ر) فیاض علی نے انکا استقبال کیا۔ ڈپٹی کمشنر دکی نے انہیں ضلع بھر میں کئے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی- میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر دکی ظہور احمد بلوچ اسسٹنٹ کمشنر لونی ببرک لہڑی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں کمشنر لورالائی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر دکی نے دکی شہر اور مضافات میں مختلف پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لورالائی ڈویژن نے سول ہسپتال کا بھی دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر دکی ظہور احمد بلوچ اور میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی حاضری چیک کی اور ادویات کی دستیابی اور دیگر مسائل دریافت کیئے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران و سٹاف اپنی حاضری یقینی بنائیں۔عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں