محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی ترقی ادھوری ہے، صوبائی مشیرڈاکٹر ربابہ بلیدی

بدھ 1 مئی 2024 18:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے وومن ڈویلپمنٹ ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی ترقی ادھوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستان کے آئین میں درج محنت کشوں کے حقوق انہیں مکمل طور پر فراہم کئے جائیں کیونکہ اسی میں پاکستان کی اصل ترقی پوشیدہ ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ محنت کشوں کا عالمی دن ایسا موقع ہے جس پر ہم کام کرنے والے مرد و خواتین کی خدمات کو سراہتے ہیں جو ملک کا ناگزیر ستون ہیں۔صوبائی مشیر نےکہا کہ آج کا دن شکاگو کے شہیدوں کی یاد تازہ کرتا ہے جنہوں نے جبر ، استحصال اور نا انصافی کے خلاف جدوجہد میں قربانیاں دیں، اس دن ہم پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قومی تعمیر میں اپنا قیمتی حصہ ڈالتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ دن پاکستانی افرادی قوت کے کردار ، اس کی لگن اور عزم کی علامت کے طور منایا جاتا ہے جس نے پاکستان کو دنیا میں ایک باوقار اور ترقی پسند قوم بنانے کی سمت پر گامزن کیا۔\932

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں