بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے 336طلباء کو اسکالر شپ کی فراہمی

ہفتہ 11 مئی 2024 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے 336طلباء کو اسکالر شپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسکالر شپ تقسیم کرنے کی تقریب بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی ۔جس کے مہمان خاص رجسٹرار ڈاکٹر سید جلال شاہ تھے ، فوکل پرسن بی ای ایف ، اسرار رئیسانی بی ای ایف کے پروگرام منیجر شہزاد میر، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن انجینئر رضا زہری ڈاکٹر ظہوراحمد بلوچ فاروق مندوخیل اویس کاسی نسیم خان سابق کنٹرولر امتحانات حاجی محمد عالم جتک سمیت دیگر تقریب میں شریک تھے۔

اس موقع پر طلباء و طالبات کی بھی کثیر تعداد آڈیٹوریم ہال میں موجو د تھی۔ جامعہ کے 336اسٹوڈنٹس میں دو کروڑ اسی لاکھ روپے سے زائد کی رقم اسکالر شپ کی مد میں تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پررجسٹرار بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار ڈاکٹر سید جلال شاہ نے کہاکہ اسراررئیسانی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں اور محنت کا نتیجہ ہے کہ وہ ناممکن کو ممکن بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں ، اس بڑے پیمانے پر طلباء کو اسکالر شپ ملنا احسن اقدام ہے جس سے طلباء کی بھر پور انداز میں حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے تعلیمی شعبے کو ترقی دی جارہی ہے اور طلباء کو ہرمرحلے پر ان کے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے ان کے ساتھ مالی تعاون کیا جارہاہے۔ تقریب سے فوکل پرسن بی ای ایف اسرار رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے لئے باعث مسرت ہے کہ ہم طلباء کو تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے بلوچستان ایجوکیشن انڈ ومنٹ فنڈ کے تعاون سے مالی مدد فراہم کررہے ہیں جس سے انہیں اپنی تعلیمی اخراجات کی مد میں سپورٹ ملے گی اور وہ کسی بھی پریشانی کے بغیر اپنے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھ سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں