حکومت بجٹ میں محنت کشوںکو ریلیف دی:آل پاکستان لیبر فیڈریشن

آل پاکستان لیبر فیڈریشن کی آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

ہفتہ 25 مئی 2024 22:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2024ء) آل پاکستان لیبر فیڈریشن نے آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ راجہ مسکین کی صدارت میں نو منتخب کابینہ یو ٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ایمپلا ئز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے جار ی پریس ریلیز کے مطابق آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر لالہ سلطان محمد خان، مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالستار، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری منظور احمد بلوچ اور صوبائی چیئرمین شاہ علی بگٹی ،عبدالحلیم خان اورعبدالستار جونیئر سمیت دیگر عہدیداروں نے آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے نو منتخب صدر راجہ مسکین،سینئر نائب صدر لالا غلام حید ، نائب صدر حاجی جاوید،،زونل چیئرمین نجیب اللہ،جوائنٹ سیکرٹری نسیم عمر،زون ایگزیکٹو ممبر محمد حنیف اورسوشل میڈیا سیکرٹری عبدالولی سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کو منتخب اور الیکشن جیتنے پر دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

الیکشن جیتنے کے بعد آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی نومنتخب کابینہ نے آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے ساتھ ملکر محنت کشوںکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کا عزم کیا۔اس موقع پرآل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر لالہ سلطان محمد خان کا کہنا تھا کہ مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اورہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیںہے لہذامزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانا ٹریڈ یونین لیڈرز کی اہم ترین ذمہ داری ہے ۔

آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالستارنے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے کیونکہ مزدور کواس کا جائز حق نہیں ملے گا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا، حکومت مزدوروں کی اجرت میں اضافے کوبھی یقینی بنائے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں