ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل میں دو روزہ میڈیکل اور سرجیکل آئی کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 11 مئی 2024 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) لسبیلہ انسٹی ٹیوٹ فار ماڈرن سائنسز حب نے سائٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی اور بولان کاسٹنگ فیکٹری حب کے تعاون سے 11 اور 12 مئی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل میں دو روزہ میڈیکل اور سرجیکل آئی کیمپ کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دو روزہ فری آئی سرجیکل اور میڈیکل کیمپ میں مجموعی طور پر آنکھوں کے امراض میں مبتلا 600 مریضوں کی او پی ڈی کی گئی اور موتیا بند کے 45 کیسز کی تشخیض کی گئی ،کیمپ منتظمین کی جانب سے مریضوں میں ادویات اور نظر کے چشمے بھی تقسیم کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرابلوچ نے آئی سرجیکل میڈیکل کیمپ افتتاح کے بعد آئی او پی ڈی، آئی لیب ٹیسٹنگ، بائیو میٹری روم، آپریشن تھیٹر ، وارڈز، ہسپتال کے مختلف شعبہ جات جیسے لیبر روم، گائنی او پی ڈی، پیڈز او پی ڈی آکسیجن پلانٹ (جو زیر تعمیر ہے) اور میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا، سی ای او لسبیلہ انسٹی ٹیوٹ فار ماڈرن سائنسز حب ایم۔ ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل کے علاوہ بولان کاسٹنگ حب اور سائٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں