گ*کوئٹہ شہر اور گردنواح میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

ہفتہ 11 مئی 2024 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کے زیر نگرانی کوئٹہ شہر اور گردنواح میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ ضلعی انتظامیہ کے مختلف ٹیموں نے کوئٹہ شہر کے مختلف جگہوں پر پرائس کنٹرول کمیٹی کے کارروائی کے تحت 178 دکانوں کا دورہ کیا دکانوں پر اشیا خوردنوش کے قیمتوں اور تندوروں میں وزن کا جائزہ لیا اس دوران سرکاری نرخ نامے کے خلاف ورزی کرنے پر 7 دکانوں کو سیل کردیا 13 دکانداروں کو گرفتار کیا 14 دکانداروں کو جرمانے کیا جبکہ 51 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف نے کوئٹہ شہر میں مختلف جگہوں میں تندور مالکان ملک شاپ مٹن شاپ پولٹری شاپس کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

اس دوران 26 دکانوں کا دورہ کیا ۔دکانوں پر قیمتوں اور تندوروں میں وزن کا جائزہ لیا ۔ اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 4 دکانداروں کو گرفتار کیا اور 2 دکانوں کو سیل کیا ۔

جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر(سریاب) حافظ محمد طارق نے ہزارگنجی کے مختلف جگہوں میں تندور مالکان، ملک شاپ، مٹن شاپ اور منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران 26 دکانوں کا دورہ کیا ۔دکانوں پر قیمتوں اور تندوروں میں وزن کا جائزہ لیا ۔ اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 2 دکانداروں کو گرفتار کیا جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔

مجسٹریٹ خادم حسین نے سریاب روڈ اور برما ہوٹل میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی اس دوران 21 دکانوں کا دورہ کیا جس میں بیف شاپ، مٹن شاپ اور پولٹری شاپ شامل تھے ۔ اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 1 دکاندار کو جرمانہ جبکہ متععلدد دکانداروں کو وارننگ جاری کیے۔ مجسٹریٹ مطیع اللہ نے کچلاک اور سملی.میں 22دکانداروں کو گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی نہ کرنے کی تنبہہ کی گئی اوررھیڑی والوں اور تجاوز کرنے والوں کو سخت وارننگ جاری کی۔

مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے کوئٹہ شہر کے مختلف جگہوں میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران 25 دکانوں کا دورہ کیا جس میں پولٹری شاپ، مٹن شاپ، بیف شاپ اور تندور شامل تھے ۔ دکانوں پر قیمتوں اور وزن کا جائزہ لیا گیا جس میں سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 4 دکانداروں کو گرفتار کیا جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔

مجسٹریٹ سیف اللہ نے ارباب ٹاون اور سمنگلی روڈ پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی ۔ اس دوران 22 دکانوں کا دورہ کیا جس میں بیف شاپ، مٹن شاپ ،پولٹری شاپ اور تندور شامل تھے۔ دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 1 دکان سیل کردی 1 دکاندار کو جرمانہ کیا جبکہ 3 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔مجسٹریٹ عبدالحمید نے مسجد روڈ فیض محمد روڈ اور جوائنٹ روڈ پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی ۔

اس دوران 30 دکانوں کا دورہ کیا جس میں تندور، ملک شاپ ،مٹن شاپ اور بیف شامل شامل تھے ۔ دکانوں پر اشیا خوردونوش کے قیمتوں اور تندوروں پر وزن کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 1 دکاندار کو گرفتار کرلیا، 1 دکان سیل کردی جبکہ 1 دکاندار کو سخت وارننگ جاری کی۔ مجسٹریٹ ندیم اکرم نے سیٹلائٹ ٹاون غوث آباد میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی ۔ اس دوران 23 دکانوں کا دورہ کیا جس میں بیف شاپ مٹن شاپ, پولٹری شاپ اور تندور شامل تھے ۔ دکانوں پر قیمتوں ایکسپائری ڈیٹ اور وزن کا جائزہ لیا گیا ۔ اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 5 دکانداروں کو گرفتار کیا 5 دکانداروں کو جرمانے کیا جبکہ 2 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں