؁اساتذہ کی بھرتی کے لئے ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کا رزلٹ 16 مئی بروز جمعرات تک یونیورسٹی کے ویب پورٹل پر اپ لوڈ کردیا جائے گا

پیر 13 مئی 2024 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتی کے لئے ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کا رزلٹ 16 مئی بروز جمعرات تک یونیورسٹی کے ویب پورٹل پر اپ لوڈ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے زیر اہتمام حکومت بلوچستان سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 1 تا 15 ٹیچر بھرتی کے لئے امتحان جوکہ 20 جون 2023ء سے 7 جولائی 2023ء تک بلوچستان کے تمام اضلاع میں منعقد ہوئے تھے اور بعدازاں معزز ہائیکورٹ نے ان کا نتیجہ روکا ان کو بذریعہ پریس مطلع کیا جاتا ہے پاکستان کے اعلیٰ عدلیہ سپریم کورٹ کے فیصلے بتاریخ 24 اپریل 2024ء جوکہ 9 مئی 2024ء کو تحریری طور پر جاری ہوا کی روشنی میں امیدواران کا نتیجہ 16 مئی بروز جمعرات تک یونیورسٹی کے ویب پورٹل پر اپ لوڈ کردیا جائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں