۹محکمہ زراعت کے تمام شعبوں کو فعال اور مضبوط بنانے کے لئے حکمت عملی طے کرکے آگے بڑھیں گے ، حاجی علی مدد جتک

منگل 14 مئی 2024 20:40

cکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) صوبائی وزیر زراعت پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے تمام شعبوں کو فعال اور مضبوط بنانے کے لئے محکمہ کے قابل آفیسروں اور ملازمین کے تعاون سے حکمت عملی طے کرکے آگے بڑھیں گے کیونکہ زراعت کے شعبے کو بہتر بناکر صوبے کی خوراک سمیت دیگر ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس قابل لوگوں کی کمی نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل توسیعی ندیم ارشاد کی جانب سے محکمہ کے بارے میں دی جانے والی بریفنگ کے بارے میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی تعمیر و ترقی پر یقین رکھتی ہے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور دیگر شعبوں کی طرح زراعت کے شعبے کو خصوصی توجہ دیتے ہوئے درپیش مسائل کو یقینی بنایا جائے زراعت کا شعبہ ماضی میں جس طرح نظر انداز ہوتا رہا اس کا خمیازہ آج صوبہ اور یہاں پر بسنے والے لوگ بھگت رہے ہیں دیگر شعبوں کی طرح اس شعبے کی بہتری پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور زراعت کے شعبے سے وابستہ کسان دہقان مشکلات سے دو چار ہیں پانی اور بجلی کی کمی کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا ہے جبکہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری صوبے میں خشک سالی نے بھی ان کو نقصان پہنچایا اور گزشتہ چند سالوں کے دوران ہونے والی بے تحاشا بارشوں اور سیلاب نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے اور زمینداروں کے باغات کھڑی فصلیں سولر ٹیوب ویل اور دیگر سازو سامان بھی تباہ و برباد ہوگئے ہم نے زراعت کے شعبے کو فعال اور مضبوط بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے ہیں تاکہ اس شعبے سے وابستہ اپنے زمینداروں کو ماضی میں ہونے والی کوتاہی اور نظر انداز رہنے کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات سے بچانے کے لئے ان کی مدد کرنی ہے اور اس شعبے کو مضبوط بناتے ہوئے اپنے صوبوں اور لوگوں کو کھانے پینے کی چیزوں اور خوراک ، اجناس کی ضرورت پوری کرنی ہے اس کے لئے ہمارے پاس قابل اور ماہر آفیسران اور محکمہ زراعت کے ملازمین موجود ہے ہم سب نے ملکر زراعت کے شعبے کو بحرانی کیفیت سے نکال کر آگے بڑھنا ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے ہم سب کو ماضی ہونے والی کوتاہیوں کے ازالے کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیعی پروگرام میں ارشاد ندیم نے انہیں محکمے سے متعلق بریفنگ دی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں