بلوچستان اسمبلی کااجلاس

صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں سے زراعت کے شعبہ کو ہونیوالے نقصانا ت کے ازالے بارے اپوزیشن جماعتوں کے توجہ دلاؤ نوٹس پر صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب اور بارش متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی

منگل 14 مئی 2024 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) بلوچستان اسمبلی میں صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں سے زراعت کے شعبہ کو ہونے والے نقصانا ت کے ازالے کے حوا لے سے اپوزیشن جماعتوں کے توجہ دلاؤ نوٹس پر صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب اور بارش متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی، ایوان میں این ایف سی ایوارڈ 2021 کی ششماہی رپورٹ ،پی ڈی پسنی فش ہار بر،سو ڈیمز کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ،کوئٹہ سٹی روڈ پراجیکٹ کی 2012سے 2018تک اور ڈی جی محکمہ زراعت کی 2016سے لیکر 2021تک کی آڈٹ رپورٹس پیش اسپیکر نے رپورٹس کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سپرد کر دیں ۔

منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حالیہ بارشوں سے ضلع پشین اور چمن میں زراعت کو نقصان کے ازالے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس رکن صوبائی اسمبلی اصغرترین نے پیش کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں زراعت تباہ ہوگئی پشین، چمن میں سیلابی ریلوں اور ژالہ باری کی و جہ سے لوگوں کو شدید مالی اور جانی نقصانات ہوئے، لوگوں کا واحد زریعہ معاش زمینداری اور کا شتکاری پر منحصر ہے، بارشوں کے باعث گھر مکمل منہدم ہوگئے، لوگ کھلے آسمان تلے خیموں میں رہا ئش پذ یر ہیں لوگ مشکل میں ہیں حکومت ان کو معاوضہ جلدی ادا کرے۔

صوبائی وز یر ریونیو میر عاصم کرد نے حکومتی موقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ 2022 میں سیلاب نے صوبے کو شدید متاثر کیا نصیر آباد میں زراعت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا جس کاتاحال ازالہ نہیں کیاگیا، حالیہ بار شو ں سے بنیادی اسٹرکچر کو نقصان پہنچاہے، وفاق کی جانب سے 16 ارب روپے سیلاب متا ثرین کے لئے جاری کئے گئے ہیں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ،حکومتی یقین دہانی پر رکن صو بائی اسمبلی اصغرترین کا توجہ دلاؤ نوٹس نمٹادیاگیا۔

اجلاس میں رکن اسمبلی فرح عظیم شا ہ نے نشا ندہی کی کہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، رکن اسمبلی مو لانا ہدایت الرحمان نے بھی تاخیر سے اجلاس کے انعقاد کو ہدف تنقید بنایا اسپیکر نے رولنگ دی کہ ارکان اسمبلی اجلا س میں وقت مقررہ پرآئیں اور جو رکن صوبائی اسمبلی تاخیر سے اجلاس میں شرکت کریاس پر جرمانہ کیا جانا چاہئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں