ئیٹم بم ،کلاشنکوف، توپ یہ ہتھیار کام نہیں آئیں گے آپ کے کام قلم آئے گا، احمد شاہ

بدھ 15 مئی 2024 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) پاکستان فیسٹول اور آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ نے کہاکہ صوبائی وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ اور وائس چانسلر خالد حفیظ کا شکر گزار ہوں جن کی وجہ سے کوئٹہ میں فیسٹیول کرنے میں مدد ملی پروفیسر قرار حسین نے تمہاری تعلیم کی بنیاد ڈالی ان کا بچپن یہاں گزرا اس ملک میں نسلی ، زبان اور سیاسی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی پاکستانی ادب کیا ہی بلوچی ادب، پشتو ادب، سرائیکی ادب، سندھی ادب، پنجابی ادب، کشمیری ادب، گلگت بلتستانی ادب، شینا کا ادب، اردو ادب جب تک یہ سارے ادب ایک ساتھ نہیں اور گلدستہ نہیں بناتے تو یہ نامکمل ہیں گل خان نصیر، خوشحال خان خٹک، رحمن بابا، غالب، استاد دامن، بلھے شاہ، شاہ لطیف اور سچل نہیں ہیں تو کلاسیکی اور ماڈرن ادب نامکمل ہے میں اپنی ذات سے نہیں نسل سے مایوس ہوچکا ہوں اگر اس صوبے اور پاکستان کو کوئی آگے لے کر جاسکتا ہے وہ تم نوجوان ہوں آپ سب اس ملک کا مستقبل ہو اگر تم لوگ آگے جائو گے تو بلوچستان ، پشین، ژوب، لورالائی ، مکران، سبی آگے جائے گااس ملک کی بھاگ دوڑ آپ لوگوں نے سنبھالنی ہے آئیٹم بم ،کلاشنکوف، توپ یہ ہتھیار آپ کے کام نہیں آئیں گے آپ کے کام قلم آئے گاتمہارے کام مصوری کا برش، ستار، نغمے اور محبت کی باتیں کام آئیں گی یہ ہزاروں سال پرانی تہذیب ہے یہ کوئی کل پرسوں کا بلوچستان اور کوئٹہ نہیں ہے کوئٹہ 1935ء میں یہ شہر مسمار ہوگیا تھا جو لوگوں کی ہمت تھی اس ملبے پر یہ شہر آباد ہوا تم لوگ ان کی اولادیں ہو تم سب نے بھی ہمت کرنی ہے آخر میں صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی آواز پر ہال میں موجود تمام طلبہ و طالبات نے Yes We Can کے نعرے لگائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں