ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جانیں قربان کرنیوالے جوانوں کی قربانیاںرائیگاں نہیں جائینگی، سردار سر بلند جو گیز ئی

بدھ 15 مئی 2024 23:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے ژوب کے علاقے میں دہشت گردوںکے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے میجر بابر خان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے پاک فوج اوردیگر فورسز کے جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی قربانیاںانشاء اللہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میںسردارسربلند جوگیزئی نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوںکے خلاف آپریشن کے دوران جا م شہادت نوش کرنے والے میجر بابر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج اوردیگر سیکورٹی اداروں کے جوان اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیرملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں جو ہمارے قومی ہیرو ہیں جن کی قربانیاںانشاء اللہ رائیگاں نہیں جائیں گی اورملک سے جلددہشت گردوںکامکمل صفایاکردیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںمیجر بابرخان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلنداورپسماندگان کو صبرجمیل عطام فرمائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اور ملک کے عوام شہید بابر خان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں