بلو چستان اسمبلی نے رخشان ڈویژن میں میڈیکل کالج کے قیام کی ترمیم شدہ قرارداد منظورکرلی

جمعہ 17 مئی 2024 19:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) بلو چستان اسمبلی نے رخشان ڈویژن میں میڈیکل کالج کے قیام کی ترمیم شدہ قرارداد منظورکرلی ۔اسمبلی اجلاس میں ژوب کے علا قے سمبازہ میں دہشت گرد حملے میں شہید ہو نے والے میجر بابر کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔اسمبلی کا اجلاس سپیکر عبد الخالق اچکزئی کی زیر صدارات شروع ہوا تو رکن اسمبلی دستگیر بادینی نے رخشان ڈویژن میں میڈیکل کالج کے قیام کی قرارداد پیش کی ، بیشتر اراکین اسمبلی نے میڈیکل کالج کے قیام کی حمایت کر تے ہو ئے سپیکر سے مطالبہ کیا کہ صو بے کے تمام ڈویژن میں میڈیکل کالجز کا قیام عمل میں لایا جا ئے ۔

اراکین اسمبلی کی قراداد پر سیر حاصل بحث کے بعد سپیکر نے ر خشان ڈویژن میں میڈیکل کالج کے قیام کی ترمیم کے ساتھ قرارداد منظور کی ۔

(جاری ہے)

صو بائی و زیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور بلیدی نے کہا کہ تعلیمی ادارے بنانے سے وسائل کم نہیں ہوں گے ۔انہوں نے اس بات پر زود دیا کہ صو بے کے وسائل کو بروئے کار لا تے ہو ئے آمدنی بڑھائی جا سکتی ہے ۔صو بائی و زیر ریونیو عاصم کرد گیلو نے قراداد کی حمایت کر تے ہو ئے کہا کہ نصیر آباد ڈوویژن میں بھی میڈیکل کالج کا قیام ہونا چاہے ۔

ڈپٹی سپیکر غزالہ گو لہ نے کہا کہ میڈیکل کالجز کے قیام سے طلبا کے لئے آسانیاں پیدا ہو نگی ۔صو بائی و زیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اسمبلی میں ہر دفعہ قراردیں پیش کی جا تی ہیں لیکن ان پر عمل در آمد نہیں ہو تا ۔قبل ازیں رکن اسمبلی زابد ریکی نے کہا کہ بلو چستان میں لیو یز فورس کی کارکر دگی بہتر ہے ،لیو یز کے علا قوں میں جرائم کا ریشو بہت کم ہے ،مزید تین اضلاع کو پو لیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں پو زیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے خضدار میں جے یو آئی کے رہنما کی قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ۔اسمبلی اجلاس میں گزشتہ روز بلو چستان کے ضلع ژوب سمبازی میں دہشتگر د حملے میں شہید ہونے والے میر بابر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔اسمبلی کا اجلاس20مئی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں