uمطالبات نہ مانے تو تادم مرگ بھوک ہڑتال کرینگے، بی وی ڈی اے

اتوار 19 مئی 2024 18:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کابینہ کے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ویٹرنری ڈاکٹرز کے وفد کو وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز حکومت کی جانب سے قرض جیسے ناسور میں ڈاکٹرز کو پھنسانے کی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ترقیاتی کاموں کے نام پر آئے روز کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے لیکن جب کوئی نوجوان اپنے روزگار یا حق کی بات کرتا ہے تو خزانہ خالی کا بہانہ بنا کر انہیں مزید مایوس کردیا جاتاہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے محکمہ لائیوسٹاک کی تباہی اور متعلقہ محکمہ میں ڈاکٹرز کی کمی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ پچھلے 5 سال سے ڈاکٹرز کی ڈیمانڈ کررہا ہے لیکن حکومت بجٹ کا بہانہ بنا کر ڈاکٹرز کی فراہمی یقینی نہیں بناتا اور اس سال بجٹ میں بھی تقریبا 670 ڈاکٹرز کی ڈیمانڈ ہوئی لیکن اب بھی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے بیروزگاری میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہاں تک کہ ویٹرنری ڈاکٹرز کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈاکٹر نے حکومت کو عدنیہ دے دیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو تادم مرگ بھوک ہڑتال جیسے سخت اقدامات اٹھانے پر جلد مجبور ہونگی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں