ٴوزیر داخلہ بلو چستان میرضیااللہ لانگو نے سریاب روڈ پر پیش آنے والے واقعے کا نوٹس رپورٹ طلب کرلی

بدھ 22 مئی 2024 22:50

'کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) وزیر داخلہ بلو چستان میرضیااللہ لانگو نے سریاب روڈ پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 24گھنٹے کے اندر واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، وزیر داخلہ بلو چستان میرضیااللہ لانگو کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو ارسال کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بدامنی کے واقعات میں معصوم لوگوں کا متاثر ہونا صریحا کوتاہی کے زمرے میں آتا ہے دن دیہاڑے ایسے واقعات پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہیں سریاب روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائے پہلے ہی احکامات دے چکا ہوں کہ واقعات ہونے پر علاقے کا ایس ایچ او معطل ہوگا ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی جانب سے آئی جی پولیس بلوچستان کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں