وقت آپہنچا ہے کہ تمام نومنتخب عوامی نمائندوں خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر عوام کی خدمت کریں،گورنر بلوچستان

جمعرات 23 مئی 2024 01:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ وقت آپہنچا ہے کہ تمام نومنتخب عوامی نمائندوں خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر عوام کی خدمت کریں، عوام سے کئے گئے وعدے پورا کرنا اور عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اچھی طرز حکمرانی کو یقینی بنانے اور معاشی نظام کو مستحکم بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہیں جن کے بہت جلد بہت تعمیری نتائج برآمد ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی قیادت میں صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی پر مشتمل ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ جمہور کی جمہوریت عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کے اردگرد ہی گھومتی ہے تاکہ عوام کے بنیادی حقوق اور وقار کا تحفظ کیا جا سکیں. انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت اور عوام کے درمیان ایک اہم رشتہ ہوتا ہے جس کو ہر صورت میں برقرار رکھنا لازمی ہوتا ہی. گورنر بلوچستان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام پارلیمنٹرین پر زور دیا کہ وہ ہر وقت اور ہر حال میں اپنے اپنے حلقوں کے عوام سے قریبی اور فعال رابطہ رکھیں تاکہ ان کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل ہو اور انہیں بروقت حل کیا جا سکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں