کوئٹہ میں نامعلوم ڈاکو گھر میں گھس کر نقدی ،موبائل فون اور موٹرسائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے

ہفتہ 25 مئی 2024 20:05

ًکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2024ء) کوئٹہ میں نامعلوم ڈاکو گھر میں گھس کر نقدی ،موبائل فون اور موٹرسائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم ڈاکو پرائیویٹ اسکول میں رہائش پذیر پرنسپل کے کمرے میں داخل ہوئے اور وہاں سے اسلحہ کے زور پر نقدی ، موبائل فون ،موٹرسائیکل اور دیگر سامان لوٹ کرفرارہوگئے۔

دریں اثناء بلوچستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن الائنس کے چیئرمین جعفر خان کاکر،صدر ملک رشید احمدخان کاکڑ، جنرل سیکرٹری محمد نواز پندرانی ، کابینہ ممبران گلزاراحمد یوسفزئی ، حضرت علی کوثر، عبدالظاہر خان کاکڑ،لیاقت علی ہزارہ ، حافظ نعمت اللہ خان کاکڑ،،حاجی طاہر خان اچکزئی حاجی سلیم ناصر ،حاجی عظمت خان کاکڑ ،پرنسپل مارویلس پبلک ہائی سکول ( نواں کلی )کے ہمراہ متاثرہ اسکول کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ بدامنی کی وجہ سے اب نجی تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہیں ہے جس کی وجہ سے ٹیچروں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صوبائی حکومت ،آئی جی پولیس اورمتعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے اپیل کی کہ اسکول میں ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے بصورت دیگر پرائیویٹ اسکولز کے پرنسپلز ، اسٹآف اور طلبہ نواں کلی چوک پر احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہونگے جس کی تمام ترذمہ داری متعلقہ تھانے پر عائد ہوگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں