ایف سی اوردیگرفورسز کی نوشکی اور چاغی میں ظلم و جبر اور غنڈی گردی کی انتہا ہوگئی ہے، خیر بخش بلوچ

اتوار 26 مئی 2024 21:10

- کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے جاری بیان کہا ہے کہ ایف سی اوردیگرفورسز کی نوشکی اور چاغی میں ظلم و جبر اور غنڈی گردی کی انتہا ہوگئی ہے۔ایرانی تیل بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو گرم ریتوں اور گاڑی کے آگ برساتی سلنسر کے اوپر ننگے پائوں کھڑا کرنا انسانیت سوز اقدام ہے جو شدید طور قابل مذمت ہے۔

ایف سی کاروبار سے منسلک بلوچ نوجوانوں کو ٹارچر و اذیت فراہم کررہی ہے۔بلوچ نوجوان جبری طور پر گمشدہ ہوکر بھی اذیت گاہوں میں ظلم و جبر کا شکار ہے اور کاروبارِ کرکے بھی جبر سے دوچار ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے عوام کا روزگار سرحدی تجارت سے وابستہ ہے اور عوام اپنی قیمتی زندگی کو خطرناک و پرخطر راستوں سے گزار کر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کی کوشش کرتے ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ایک طرف ایف سی غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے نوجوانوں کو کاروبار سے روکتا ہے اور بھتہ لیتا ہے اور ساتھ ہی ان کو تپتی دھوپ اور جھلستی ریت پر یا گاڑیوں کی آگ برساتی سلنسر پر کھڑا کردیتا ہے تو دوسری طرف نوشکی چاغی و دیگر علاقوں کے لیویز کے چیک پوسٹ راتوں رات لاکھوں روپے کماکر اعلیٰ احکام کو پہنچا دیتا ہے۔اور عوام کے بچوں کا منہ کا نوالہ چھین لیتے ہیں۔جو افسوسناک ہے بیان میں کہا گیا کہ ایف سی کی ظلم و جبر اور ایف سی۔کسٹم اور لیویز کی بھتہ خوری کو روکا جائے اور عوام کو کاروبار کرنے دیا جائے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں