کلین اینڈ گرین کوئٹہ ویمن فٹسال ٹورنامنٹ کا سہرا لوکل گورنمنٹ کوئٹہ کی ٹیم نے اپنے سر سجالیا

منگل 27 اکتوبر 2020 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) بلوچستان فٹسال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے ہونے والا کلین اینڈ گرین کوئٹہ ویمن فٹسال ٹورنامنٹ کا سہرا لوکل گورنمنٹ کوئٹہ کی ٹیم نے اپنے سر سجالیا ، جبکہ رنراپ ہزارہ فٹسال اکیڈمی رہا، میچ کے ونر اور رنراپ ٹیم میں اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی لوکل گورنمنٹ کے چیف آفیسر مطیع الرحمان کاسی نے ٹرافی تقسیم کیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے زیراہتمام بلوچستان فٹسال ایسوسی ایشن کے ہونے والا کلین اینڈ گرین کوئٹہ ویمن فٹسال ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا ، فائنل میچ لوکل گورنمنٹ فٹسال ٹیم بامقابلہ ہزارہ فٹسال اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ با آسانی 3-1 سے لوکل گورنمنٹ نے اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹورنامنٹ میں ترڈ پوزیشن ہزارہ یونائڈیٹیڈ نے حاصل کرلی ٹورنامنٹ میں میچ ریفری کے فرائض سونیا مصطفی اور اسسٹنٹ ریفری کی بختاور نے سرانجام دی اس موقع پر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی لوکل گورنمنٹ کے چیف آفیسر مطیع الرحمان نے کھلاڑیوں سے خطاب میں کہا کہ کھیلوں کے ذریعہ ہی ہم عوام میں شعور بیدار کرسکتے ہیں جس کیلئے لوکل گورنمنٹ مختلف کھیلوں کے سرگرمیوں کا آغاز کوئٹہ میں کررہے ہیں جس کا مقصد عوام میں شعور بیدار ہو اور وہ کوئٹہ کو صاف اور کلین کرسکے کیونکہ جب تک ہم خود اس شہر کو صاف نہیں رکینگے تو یہ صاف نہیں ہوگا اس موقع پر لوکل گورنمنٹ پشین ڈویژن کے چیف آفیسر عبدالحنان نے کہا کہ کھیلوں کے سرگرمیوں کا آغاز کوئٹہ سے کیا ہے جس کو صوبے بھر میں پھیلا آئنگے تاکہ عوام میں شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے کی باصلاحیت کھلاڑی بھی سامنے آئے جس کیلئے لوکل گورنمنٹ اقدامات کررہے ہیں بلوچستان فٹسال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری غلام سرور نے تعاون کرنے پر لوکل گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین کوئٹہ ویمن فٹسال ٹورنامنٹ سے کوئٹہ کی باصلاحیت ویمن فٹسال کھلاڑی سامنے آئے ہیں جو کہ انٹرنیشنل و نیشنل لیول پر صوبے کا نام روشن کرسکتے ہیں جبکہ بلوچستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جلد ہی کوئٹہ میں ویمن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ مطیع الرحمان کاسی نے رنر اور ونر ٹیموں میں ٹرافی تقسیم کئے اس موقع پر پاکستان کراٹے ٹیم کے کوچ شان محمد شان پشین لوکل گورنمنٹ کے چیف آفیسر عبدالحنان و موجود تھے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں