خواجہ فرید یونیورسٹی میں فارن یونیورسٹی پروفیسرز کے بطور گیسٹ یا وزٹنگ ایکسپرٹ لیکچرز کا آغاز

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:29

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) خواجہ فرید یونیورسٹی میں فارن یونیورسٹی پروفیسرز کے بطور گیسٹ یا وزٹنگ ایکسپرٹ لیکچرز کا آغاز، ایسیلیکچرز کے تواتر سے انعقاد سے طلبا کے اعتماد اور استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے جامعہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہخواجہ فرید یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کا شمار پنجاب کی بہترین یونیو رسٹیز میں ہوتا ہے۔

ادارہ تیز رفتار ترقی کر رہا ہے۔ خصوصی توجہ کوالٹی ایجوکیشن اور ریسرچ پر ہے۔ گزشتہ سمیسٹر میں کوالٹی آف ایجوکیشن کو مزید بہتر کرنے کے لئے یونیوسٹی انتظامیہ نے تمام ڈیپارٹمنٹس میں فارن یونیورسٹی پروفیسرز کے بطور گیسٹ یا وزٹنگ سپیکر لیکچرز کے انعقاد کا فیصلہ کیا تاکہ اس سے ظلبا ء کی استعداد اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہو۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پالیسی ترتیب دی گئی اور خزاں سمیسٹر ۲۰۲۰ میں اس پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔

اب رواں سمیسٹر میں یونیورسٹی میں اس سلسے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ ڈیپارٹمنٹ آف بائیو سائنس اور ٹیکنالوجی کے طلبا کو پروفیسر گو ہوا زنگ نے آج ریسنٹ انوینشنز ان سٹون ڈزیز کے موضوع پر آن لائن لیکچر دیا۔ گیسٹ سپیکر پروفیسر گو ہوا کا تعلق Guangzhau میڈیکل یونیورسٹی چین سے ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر اپنی گفتگو میں پروفیسر گو ہوا کا شکریہ ادا کیا اور امید طاہر کی کہ ڈیپارٹمنٹ کی تمام کلاسزمیں ایسے لیکچرز کا انعقاد ہوتا رہے گا۔

لیکچر کے آخر میں پروفیسر گو ہوا نے یونیورسٹی اساتذہ اور انتطامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ آخر میں ڈین آف آل فیکلٹیز پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ساغر حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر علیم اشرف، ڈاکٹر مصطفی ،ڈاکٹر بخت ، ڈاکٹر فرخندہ یاسمین ، ڈاکٹر مطاہر قیصرانی اور ڈاکٹر احمد بلال عارف بھی موجود تھے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں