واقعہ کربلاہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کادرس دیتاہے،سیدحامدسعیدکاظمی

پیر 17 ستمبر 2018 23:50

واقعہ کربلاہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کادرس دیتاہے،سیدحامدسعیدکاظمی
رحیم یار خان۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) محرم الحرام تمام مسلمانوںکے لیے انتہائی عقیدت واحترام کامہینہ ہے، واقعہ کربلاہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کادرس دیتاہے، ان خیالات کااظہارسابق وفاقی وزیرمذہبی امور سیدحامدسعیدکاظمی نے مرکزی انجمن میلادالنبی میلادچوک کے صدرچوہدری اظہرجمیل نقشبندی کے دفترمیں جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

علامہ حامدسعیدکاظمی نے کہاکہ آج سے 14سوسال پہلے ہونے والامعرکہ حق اورباطل کے درمیان تھاجس میں امام حسین عالی مقامؓ نے اپنی اوراپنے کنبے سمیت 72جانوں کانذرانہ پیش کرکے دین حق کوتاقیامت تک زندہ کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انہوں نے باطل قوت کے سامنے جھکنے کی بجائے شہادت کوقبول کرلیا، انہوں نے محمداظہرجمیل نقشبندی اورتمام سنی جماعتوںکے عہدیداروںکوہدایات جاری کیںکہ وہ محرم الحرام کے ان ایام میں قانون نافذکرنے والے اداروں اورضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کریں،اس موقع پرنائب صدرعامرترین، نائب صدررمضان جنجوعہ، نائب چیئرمین شیخ اللہ وسایاقصوری، نذیراحمدچشتی، ممبرمجلس عاملہ چوہدری منیراحمد، ضلعی ناظم اعلیٰ پروفیسرغلام یاسین سعیدی، تحصیل امیرقاری منظوراحمدسعیدی اورمحمدناصرسعیدی ودیگرموجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں