رحیم یار خان کے قریب ٹرین کی بوگیوں کا جوائنٹ ٹوٹ گیا

جھٹکا لگنے کی وجہ سے ٹرین میں ڈیوٹی پر موجود ایس ٹی ای عابد شہزاد نیچے گر گر کر شدید زخمی

اتوار 24 مارچ 2024 21:45

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) رحیم یار خان کے قریب بہائو الدین ذکریا ایکسپریس کی بوگیوں کا جوائنٹ ٹوٹ گیا۔چلتی ٹرین کی بوگیوں کا جوائنٹ ٹوٹنے سے ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی۔انجن ڈرائیور ٹرین کی آدھی بوگیوں کو لے کر کئی کلو میٹر آگے نکل گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹرین واپس آنے اور پیچھے رہ جانے والی بوگیاں کو جوڑ کر واپس لے جانے میں 2 گھنٹے کا وقت لگا۔کراچی سے ملتان جانے والی بہائوالدین ذکریا ایکسپریس لیاقت پور کے مقام پر 2 حصو میں تقسیم ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جھٹکا لگنے کی وجہ سے ٹرین میں ڈیوٹی پر موجود ایس ٹی ای عابد شہزاد نیچے گر گر کر شدید زخمی ہو گیا ۔ واقعہ میں مسافر بھی معمولی زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں