مال گاڑی حادثہ کے باعث بند پاکستان ریلوے کا اپ اینڈ ڈائون ٹریک کی ایک سائیڈ کو بحال کردیا گیا

ریلوے ٹریک کی بحال کی جانے والی سائیڈ سے اپ اینڈ ڈائون ٹرینوں کی آمد و رفت شروع

جمعرات 1 مارچ 2018 16:10

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) مال گاڑی حادثہ کے باعث گزشتہ شب سے بند پاکستان ریلوے کا اپ اینڈ ڈائون ٹریک کی ایک سائیڈ کو بحال کردیا گیا۔ریلوے ٹریک کی بحال کی جانے والی سائیڈ سے اپ اینڈ ڈائون ٹرینوں کی آمد و رفت شروع ہوگئی ۔ریلوے ٹریک کی بندش کے باعث ضلع رحیم یار خان کی حدود میں موجود متعدد ریلوے سٹیشن پر مسافر ٹرینوں کو روکا گیا تھا۔

لیاقت پور ، فیروزہ، خانپور، کوٹسمابہ، ترنڈہ سوائے خان، رحیم یار خان، صادق آباد سمیت دیگر ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرینوں کے مسافروں کی سہولت کے لئے ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کی ہدایت پر غیر معمولی اقدامات کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر، چیئرمین میونسپل کمیٹیز، ریونیو افسران و اہلکاران ، ریسکیو 1122 ڈسٹرک ہیلتھ اتھارٹی امیت دیگر امداد فراہم کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاران نے ضلع کے تمام ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولت کے لئے پانی ، خوراک، ادویات، بچوں کے لئے دودھ سمیت دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جس میں ضلع رحیم۔

(جاری ہے)

یار خان کی سماجی و کاروباری شخصیت حاجی محمد ابراہیم نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے مسافروں کے لِئے خوراک ، بچوں کے لئے دودھ سمیت دیگر اشیاء خورد و نوش نہ صرف فراہم کیں بلکہ اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر ریاست علی کے ہمراہ متعدد ریلوے اسٹیشنز پر جاکرانتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی محمد ابراہیم نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے جس ذمہ داری اور انسانی ہمدردی کے جذبہ سے سرشار ہوکر پوری ضلعی انتظامیہ کو پریشان حال مسافروں کی دادرسی اور مدد کے لیے مامور کیا یہ جذبہ لائق تحسین ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم نے بھی اس کار خیر میں حصہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر ریاست علی نے میڈیا کو بتایا۔کہ ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے ریلوے ٹریک کی بندش کے باعث مسافروں کو درپیش صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، چیئرمین میونسپل کمیٹیز، ریونیو افسران و اہلکاران ، ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ، سول ڈیفنس کے رضاکاران ڈسٹرکٹ پولیس سمیت دیگر امدادی اداروں کے افسران کو پریشان حال مسافروں کو فوری مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام اداروں نے فوری طور پر ضلع کے ایسے تمام ریلوے اسٹیشن جہاں پر مسافر ٹرینیں موجود تھی ریلیف کیمپ لگائے جہاں پر مسافروں کو مفت طبی امداد و ادویات، خوراک، پینے کا پانی ، بچوں کے لئے دودھ اور دیگر ضروری اشیاء خورد و نوش فراہم کیں۔

انہوں نے بتایا کہ اشیاء ضروریہ کہ فراہمی میں ضلع کی سماجی شخصیت حاجی محمد ابراہیم نے اہم کردار ادا کیا اور ٹرین سروس کی بحالی تک مختلف ریلوے اسٹیشن پر جا کرمسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ میونسپل کمیٹیز کے چیئرمین کی جانب سے تمام ریلوے اسٹیشن پر موجود ٹرینوں میں پانی کی فراہمی اور امدادی کیمپ کی تنصیب کے لئے اہم کردار ادا کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اب ریلوے لائن کا ایک ٹریک مرمت ہو گیا ہے جس پر اپ اینڈ ڈائون پر موجود ٹرینوں کو بلترتیب چلایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں