وزیراعلی شہباز شریف 14مارچ کو رحیم یار خان کا دورہ کریں گے

پیر 12 مارچ 2018 16:20

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2018ء) وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف 14مارچ بروز بدھ کو رحیم یار خان کا ایک روزہ متوقع دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف شیخ زید ہسپتال ومیڈیکل کالج رحیم یار خان کے تین ارب روپئے کی لاگت سے مکمل ہونے والے فیز ون اور خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے بننے والے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کریں گے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں