اسسٹنٹ کمشنر خانپور کے اعزاز میںالوداعی تقریب کا اہتمام

بدھ 24 اکتوبر 2018 00:50

رحیم یار خان۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر خانپور کیپٹن(ر)شاہ میر اقبال کے اعزاز میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)احسان علی جمالی، اسسٹنٹ کمشنرز سیف الرحمن، جام آفتاب حسین، ریاست علی، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ثناء اللہ سہرونی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ کیپٹن(ر)شاہ میر اقبال نے بطور اسسٹنٹ کمشنر خانپور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے انجام دیں ، انہوں نے حکومت کی جانب سے ملنے والے اہداف و احکامات کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتبادلہ ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر خانپور کیپٹن(ر)شاہ میر اقبال نے کہا کہ اس ضلع میں مجھے دوسری مرتبہ ذمہ داریاں ادا کرنے کا موقع ملا اور مجھے خوشی ہے کہ بہترین سینئر افسران کی سربراہی اور گائیڈ لائن میں کام کیا جو مستقبل میںادا کی جانے والی ذمہ داریوں میں معاون ثابت ہو گی،اس موقع پر ضلعی افسران کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کو یادگاری تحائف بھی دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں