رحیم یارخان، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے،ڈی پی او

پیر 22 اپریل 2019 23:42

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈی پی او عمر سلامت نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کسی بھی خطرے کی نشاندہی کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ کارکردگی بہتر نہ بنانے والے ایس ایچ اوز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد اشرف کے ہمراہ ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن امان کی قائم صورت حال کوبرقرار رکھنے کے لیے شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور اس سلسلہ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں