گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین(سکھر اڈا) رحیم یار خان کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد

جمعہ 11 اکتوبر 2019 19:29

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین(سکھر اڈا) رحیم یار خان کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت پرنسپل ادارہ نصرت بشیر چیمہ نے کی جبکہ ریلی یں وائس پرنسپل ثمینہ اختر، چیف پراکٹر شیریں گل، انچارج ایونٹس صباحت فاطمہ سمیت طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل نصرت بشیر چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر کے مسئلہ کو پوری دنیا میں اجاگر کیا،بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ماند نہیں کر سکتے پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے جس کے حصول کے لئے حکومت پاکستان اور قوم ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں