رحیم یار خان، دریائے سندھ میں نایاب پرندوں کا غیرقانونی طورپر شکار کھیلنے والا شکاری گرفتار، پرندے برآمد

بدھ 8 اپریل 2020 20:51

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) دریائے سندھ میں نایاب پرندوں کا غیرقانونی طورپر شکار کھیلنے والے شکاری کو محکمہ وائلڈ لائف کے سپیشل اسکوارڈ نے گرفتارکرلیا، نایاب نسل کے پرندے برآمد۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے سپیشل اسکوارڈ میں تعینات انسپکٹر اکبر قریشی کو اطلاع ملی کہ دریائے سندھ میں چاچڑاں شریف کے نزدیک عبدالرحمن نامی شخص پابندی کے باوجود غیرقانونی طور پر نایاب پرندوں کا شکار کھیلنے میں مصروف ہے جس پر انسپکٹر وائلڈلائف نے عملہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شکاری عبدالرحمن کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے شکار کیے جانے والے 11نایاب نسل کے پرندے برآمد کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں