قائمقام گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی شیخ زید انٹر نیشنل ائیر پورٹ رحیم یار خان آمد

ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف اور ڈی پی او کیپٹن(ر)محمد علی ضیا نے ضلع میں امن و امان اور ترقیاتی امور بارے مختصر بریفنگ دی ریاست جرائم پیشہ عناصر کی پوری قوت سے سرکوبی کریگی اور انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے ،سپیکر کا ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 9افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:27

․رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) قائمقام گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی شیخ زید انٹر نیشنل ائیر پورٹ رحیم یار خان آمد، ارکان اسمبلی میاں محمد شفیع، چوہدری محمد شفیق، چوہدری آصف مجید، عامر نواز خان چانڈیہ، سابق ایم پی اے سردار رئیس محبوب احمد، ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف اور ڈی پی او کیپٹن(ر)محمد علی ضیا نے قائمقام گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔

ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف اور ڈی پی او کیپٹن(ر)محمد علی ضیا نے قائمقام گورنرپنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ضلع میں امن و امان اور ترقیاتی امور بارے مختصر بریفنگ دی۔گورنر پنجاب وسپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے گذشتہ دنوں چوک ماہی صادق آباد میں ڈاکوئرں کی فائرنگ سے 9معصوم افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جرائم پیشہ عناصر کی پوری قوت سے سرکوبی کرے گی اور انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسوسناک واقع پر سردار رئیس محبوب احمد سے تعزیت کرتے ہوئے مقتولین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ سردار رئیس محبوب احمد مقتولین کے ورثا تک ان کا تعزیتی پیغام پہنچائیں اور انہیں یقین دہانی کرائیں کہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ان کے ساتھ ہیں۔واقع میں ملوث ملزمان کو معاف نہیں کیا جائے اور انہیں جلد قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں