صارفین سے گرانفروشی کرنے والے دکانداران کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے،ڈپٹی کمشنررحیم یار خان

جمعرات 30 جون 2022 16:50

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) ڈپٹی کمشنررحیم یار خان سید موسیٰ رضا نے ہدایت کی ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں، بازاروں اور پھل و سبزی کی دکانوں میں صارفین سے گرانفروشی کرنے والے دکانداران کے خلاف سخت ایکشن لیں۔آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت دیگر اجناس کی قیمتوں میں خو دساختہ اضافہ کرنے والوں کے بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

یہ ہدایات انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ریاست علی، ڈی او انٹر پرائزز غازی خان، ای اے ڈی اے مارکیٹنگ جواد انور، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر گلزار سمیت دیگر متعلقہ حکام اور تاجر تنظیموں کے نمائندگان موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ اشیاء روزمرہ کی قیمتوں کو استحکام میں رکھنے کے لئے شہری و دیہی علاقوں میں یکساں توجہ مرکوز کی جائے اور ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام تا جر تنظیموں کو حکومت پنجاب کی عوامی بہبود پالیسیوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے،اشیاء روزمرہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی بھی سختی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔حکام نے ضلع میں عارضی مویشی منڈیوں کے قیام، لمپی و کانگو وائرس کی روک تھام کے اقدامات، سستا آٹا سٹالز سمیت دیگر امور بارے بریفنگ دی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں