راولپنڈی بورڈ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، ترجمان راولپنڈی تعلیمی بورڈ

منگل 24 مئی 2022 17:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ راولپنڈی میں ہونے والے بورڈ کے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ارسلان چیمہ نے بتایا ہے کہ جب تک پنجاب حکومت کی طرف سے کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوتا اس وقت تک راولپنڈی بورڈ کے تمام امتحانات دئیے گئے شیڈول کے مطابق ہوں گے اور کوئی پرچہ ملتوی نہیں کیا گیا تمام طلباء طالبات وقت کے مطابق اپنے امتحانات دینے کے لئے اپنی امتحانی مراکز میں پہنچیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں