چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے امتحانی مراکزکے دورے ، انتظامات کا جائزہ

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق حکومتِ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں امتحان انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول2024ء کے امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔کمشنر راولپنڈی اور ضلع انتظامیہ کے تعاون سے شفاف امتحان کے انعقاد کا عزم اور بوٹی مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

اس سلسلہ میں چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی، محمد عدنان خان نے ممبر صوبائی اسمبلی تحسین فوادکے ہمراہ امتحان انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول2024ء کے امتحانی مراکز مسلم ہایئر سیکنڈری سکول نمبر 1سید پور روڈ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین بی بلاک سنٹر اے سینٹر بی،راولپنڈی کالج آف کامرس سکستھ روڈ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین ایف بلاک راولپنڈی سینٹر اے، بی،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز سیٹلائٹ ٹاؤن سنٹر اے سنٹر بی،پنجاب کالج سکستھ روڈ D-476، کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ممبر صوبائی اسمبلی میڈم تحسین فواد نے تعلیمی بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔مزید برآں چیئرمین تعلیمی بورڈ نے سیکنڈ ٹائم مختلف امتحانی مراکز گورنمنٹ ڈینیز ہائیر سیکنڈری سکول راولپنڈی،گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر2مری روڈ،ڈویژنل پبلک سکول ڈھوک کالا خان شمس آباد،گورنمنٹ گرلز گریجویٹ کالج مری روڈ کا دورہ کیا اور امتحانی عملے کو بورڈ کی طرف سے جاری شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج فار بوائزگرلز کلر سیداں، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں (امتحانی مرکز فزکس لیب اور مارکنگ سینٹر) الائیڈ سکول بوائز گرلز کلر سیداں، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساگری، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج اصغرمال سینٹر اے، بی، مسلم ہائیر سیکنڈری سکول سید پور روڈاور ایم سی بوائز گرلز ہائی سکول راولپنڈی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے امتحانی مرکز کے علاوہ سکول اور کالج میں قائم فزکس لیب اور مارکنگ سینٹر کو بھی چیک کیا۔کنٹرولر امتحانات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات اور مارکنگ کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی اور نااہلی کو برداشت نہیں کیا جائے گااگر کوئی اس میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں