مسلم ہائرسیکنڈری سکول نمبر1 سید پور روڈ راولپنڈی کی سٹیم مقابلوں میں پہلی پوزیشن

بدھ 22 مئی 2024 20:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) گورنمنٹ مسلم ہائر سیکنڈری سکول نمبر1 سید پور روڈ راولپنڈی نے STEM ڈویژن سطح کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ان مقابلوں میں 14 اضلاع پرمشتمل3 ڈویژنوں کے طلبا وطالبات نے حصہ لیا گرلز سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول گھوڑا گلی ضلع مری نے پہلی پوزیشن حاصل کی اس موقع پرپنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی جنرل سیکریٹری راجہ شاہد مبارک،صدر ضلع مری محمد فیاض عباسی، جنرل سیکرٹری سجاد اکبر ستی،سٹی صدرضیاء الرحمن عباسی،صدر تحصیل مری طاہر سعید عباسی، جنرل سیکریٹری عاطف عباسی، سینئر نائب صدر راولپنڈی ڈویژن زاہد صابر ستی اور کینٹ کے صدرمحمد بابرنے کامیاب طلبا وطالبات اور ان کے سکولوں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے طلبااور اساتذہ پر فخر ہے جن کی سائنس اور ٹیکنالوجی سے وابستگی اس کامیابی کے ذریعے ثابت ہوئی ہے دونوں سکولوں کے پرنسپل صاحبان، محنتی سٹاف اورطلبا وطالبات مبارکباد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں