آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ،

خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد، آئی ایس پی آر

جمعرات 22 جون 2017 12:11

آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ،
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) پاک فوج فوج کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی خیبرپختونخواہ نے خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں خفیہ معلومات پر سرچ آپریشن کر کے بڑے پیمانے پر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی خیبرپختونخواہ نے خیبرایجنسی کے علاقوں اکاخیل،گلی خیل اور غیبی نوکیا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکر لیا ہے ۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں سب مشین گنیں ، بارودی سرنگیں اور فیوژ شامل ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں