پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 28 اپریل بروز اتوار کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا

جمعہ 26 اپریل 2024 13:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 28 اپریل بروز اتوار کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔ پہلا میچ ایس این جی پی ایل اور سٹیٹ بینک ، دوسرا میچ غنی گلاس اور پی ٹی وی جبکہ تیسرا میچ ایچ ای سی اور کے آر ایل کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 28 اپریل کو پہلے میچ میں ایس این جی پی ایل اور سٹیٹ بینک کی ٹیمیں کے شعیب اختر سٹیڈیم ، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی ، دوسرا میچ غنی گلاس اور پی ٹی وی کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں ایچ ای سی اور کے آر ایل کی ٹیمیں ایبٹ آباد سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی ۔پی سی بی کے مطابق 50 اوورز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں سات ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایس این جی پی ایل ، واپڈا ، پی ٹی وی ،سٹیٹ بینک ، ہائر ایجوکیشن کمیشن ، کے آر ایل اور غنی گلاس شامل ہیں ۔ 21 لیگ میچوں کے بعد ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی ۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 9 مئی ، دوسرا سیمی فائنل 10 مئی جبکہ فائنل 12 مئی کو کھیلا جائے گا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں