ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری کی قیادت میں وکلاء وفد کی سی پی او سے ملاقات

وکیل ملک اسد کے گھر پر پولیس چھاپہ کی انکوائری اور مقدمہ درج کرنے کی اپیل

جمعہ 18 جنوری 2019 16:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سیکرٹری شہزاد میر کی قیادت میں وکلاء کے وفد نے درخواست گزار وکیل ملک اسد نواز کے ہمراہ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن سے ملاقات کی اور ان کے گھر پر مبینہ طور پر بغیر وارنٹ کے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے اورلاکر توڑ کر قیمتی سامان غائب کرنے کے واقعہ پرسی پی او کو حقائق سی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تحریری شکایت پر سی پی او نے معاملے کی خود انکوائری کرنے اور 6 روز میں معاملے کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے درخواست وصول کی اور وکلاء کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں